اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے رمضان میں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اور جھنگ زون میں مجلس رابطہ  کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی نیز انہیں عشر اور دیگر مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن بزم مرشد میں مجلس رابطہ  کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی کے مشہور جاوید نہاری کے گھر والوں سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتےہوئے دعوتِ اسلامی کو مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن گلستان مرشد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور  کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے رمضان میں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی سینڑل زون  اورنگی کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کوجمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن گلستان مرشد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہترلی لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی سینٹرل زون  صدر کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی اور سماجی شعبوں سے وابستہ تقریباً 20 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی تفصیلات سے شخصیات کو آگاہی دی اور شخصیات کو مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی میں پشاور روڈ لین4 میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کا موں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن، رکن عا لمی مجلس مشاورت مجلس را بطہ و شعبہ تعلیم اور رکن ریجن فیصل آباد مجلس مشاورت (مجلس رابطہ) ذمہ داراسلامی بہنوں نے مشہور انٹرنیشنل انگلش رائٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور درس نظامی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رائٹرخاتون کا کہنا تھا کہ میرا دنیا کے بیشتر ممالک(آسٹریا، امریکہ، سپین، کینیڈا) میں جانا ہوا اور بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی لیکن دعوت اسلامی کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے احساس ہوا کہ یہ دل سے دین کی مخلص ہیں اور انہیں میری آخرت کی فکر کی ہے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن لیاقت آباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ کونسلر خاتون، آرتھوپیڈک لیڈی ڈاکٹر اور میمنز سوشل ورکر خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیزانہیں موجودہ حالات کے پیش نظر دعوت اسلامی کے تحت آن لائن شارٹ کورسزکرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد گلبرگ بلاک میں المدینہ ریسٹورنٹ کے اونر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں40 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔  مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی حلقےمیں شریک شخصیات خواتین کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی جبکہ ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ڈیفنس کابینہ میں مجلس رابطہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈیفنس کابینہ کی مدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریٹائیرڈ گورنر سندھ معین الدین حیدر کے اہل خانہ اورایک سیاسی شخصیت کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی نیزانہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔