اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام  نواب شاہ کے علاقے ملک کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کھارا در کابینہ  ڈویژن آگرہ تاج کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے، اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر3 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز  اوراسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔مجلس رابطہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے کورنگی نورانی بستی میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ندیم کلینک کی لیڈی ڈاکٹرسےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے  ز یر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے مدنی کالونی(دهوراجی)میں شخصيات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماع پاک میں بنت عطار باجی سلمہا الغفار نے بھی شرکت کی۔


16رجب المرجب 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات ظاہر پیر کابینہ کے علاقے جن پور میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے فیلڈ آفیسر نیشنل کمیشن فار ہیو من ڈیولپمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرایا نیز انہیں اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات حیدرآباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ہائی کورٹ لیڈیز بار میں وکلاسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی چینل کی تعریف کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اپنے گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کی۔


16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ءبروز جمعرات دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار زون کی سبی کابینہ میں اکرم (D.S.P)کے گھر پر کورس بنام ”واقعۂ معراج“ کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں وہاڑی زون  کابینہ بورے والا کے علاقے کینال روڈ میں مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور دو علاقہ ذمہ دارمجلس رابطہ نے MPA جناب خالد ڈوگر صاحب کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں زون مشاورت اور ڈویژن مشاورت مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی اسپیشل اسسٹنٹ اور ڈپٹی انفارمیشن لیڈی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


 گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام فیصل آباد زون میں پلاسٹک برتن اسٹور والوں کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً  60 شخصیات خواتین نے  شرکت کی۔  ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں  باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔