8 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں
کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن لیاقت آباد کابینہ میں مجلس
رابطہ کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ کونسلر خاتون، آرتھوپیڈک لیڈی ڈاکٹر
اور میمنز سوشل ورکر خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیزانہیں موجودہ حالات کے پیش نظر دعوت اسلامی کے تحت آن
لائن شارٹ کورسزکرنے کی ترغیب دلائی۔