8 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن،
رکن عا لمی مجلس مشاورت مجلس را بطہ و شعبہ تعلیم اور رکن ریجن فیصل آباد مجلس
مشاورت (مجلس رابطہ) ذمہ داراسلامی بہنوں نے مشہور انٹرنیشنل انگلش رائٹر سے ٹیلیفونک رابطہ
کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر
میں ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے مدنی ماحول سے وابستہ
ہونے اور درس نظامی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رائٹرخاتون کا کہنا تھا کہ میرا دنیا کے بیشتر
ممالک(آسٹریا، امریکہ، سپین، کینیڈا) میں جانا ہوا اور بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی لیکن دعوت اسلامی کی اسلامی بہنوں سے
ملاقات کر کے احساس ہوا کہ یہ دل سے دین کی مخلص ہیں اور انہیں میری آخرت کی فکر کی ہے۔