8 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور مجلس شارٹ کورسز
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جھڈو کابینہ میں دو مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید
معلومات،معراج میں اللہ پاک
کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر
معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے
، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔