16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات حیدرآباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ہائی کورٹ لیڈیز بار میں وکلاسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی چینل کی تعریف کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اپنے گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کی۔


16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ءبروز جمعرات دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار زون کی سبی کابینہ میں اکرم (D.S.P)کے گھر پر کورس بنام ”واقعۂ معراج“ کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں وہاڑی زون  کابینہ بورے والا کے علاقے کینال روڈ میں مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور دو علاقہ ذمہ دارمجلس رابطہ نے MPA جناب خالد ڈوگر صاحب کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں زون مشاورت اور ڈویژن مشاورت مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی اسپیشل اسسٹنٹ اور ڈپٹی انفارمیشن لیڈی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


 گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام فیصل آباد زون میں پلاسٹک برتن اسٹور والوں کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً  60 شخصیات خواتین نے  شرکت کی۔  ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں  باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ملتان مدنی کابینہ کے علاقے رنگیل پور میں  ایک شخصیت خاتون کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام لیاقت آباد کابینہ میں قائم مینا بازار کریم آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 31 شاپ کیپر خواتین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دو نعت خواں اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں شریعت کو ملحوظ خاطر رکھ کر نعت گوئی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈیز کمیو نٹی سینٹر کاکا باوانی میں وہاں کی اونرخاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام کراچی کے علاقے کلفٹن فیز 5 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام نواب شاہ زون کے شہر ٹنڈو آدم میں زون نگران اسلامی بہن نے روشنا ایجنسی کے مالک کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔