اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی سینٹرل زون  صدر کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی اور سماجی شعبوں سے وابستہ تقریباً 20 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی تفصیلات سے شخصیات کو آگاہی دی اور شخصیات کو مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔