اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے رمضان میں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔