اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن گلستان مرشد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہترلی لانے کی ترغیب دلائی۔