عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکریٹری صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کفایت اللہ سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے سیکریٹری کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 نومبر 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس کورنگی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی کورنگی ساجد سیدوزئی سے ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ کورنگی میں قائم جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز، گرلز اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں ایس ٹو ایس ایس پی نعیم  اور نئے ڈی آئی بی انچارج شاہد خان سمیت دیگر افسران سےبھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈیشنل ایس پی سلمان لیاقت، ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ، ایس ایچ او عمران سلطان، ایس ایچ او عمران اعوان، پی ایس او ٹو ڈی پی او شیراز اور سیکیورٹی انچارج افضل سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب”عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن“تحفے میں دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات حب کے ذمہ دار جہانزیب عطاری، نگران ڈسٹرکٹ گلفام عطاری تحصیل نگران بشیراحمد عطاری، مولانا محمد صدیق عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر حب سمیعُ اللہ سے ملاقات کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی کاوشوں کے بارے میں آگاہی دی اور نگرانِ پاکستان و مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد شاہد عطاری کے حب دورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ برائے شخصیات ضلع حب بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا) 


نیکی   کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک ساجد بنگلزئی سے محمد وقار عطاری نے جامعۃ ُالمدینہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی اور ڈویژن نگران حاجی غلام حیدر عطاری کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ساجد بنگلزئی کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی ٹرسٹ کے تحت جاری ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد بنگلزئی کے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور سابق سیکریٹری بلوچستان حاجی اختیار خان بنگلزئی کی صحت یابی کے لئے دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سبی میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپل پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر قبائلی رہنما صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی، مذہبی شخصیت پیر طریقت سید فیاض حسین شاہ بخاری اور مسلم ہینڈز انجیو کے صوبائی آفیسر ملک محمد نعیم سے ملاقات کی ۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ جامعۃ ُ المدینہ مولانا محمد شہزاد عطاری مدنی، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ،صوبائی مدنی قافلہ ذمہ دار بھی ساتھ ہیں۔دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی و عروج کے لئے دعا ئیں دیں۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے  دنوں ضلع کچھی بولان پولیس لائن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیع محمد سولنگی کی دعوت پر ان کے گاؤں گوگڑہ رئیسانی کچھی میں منعقد ہونے والی سالانہ محفلِ میلاد میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

جہاں پر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات اور لیویز فورس کے افسران، ضلع گھوٹکی سندھ سے تشریف لائے ہوئے سجادہ نشین درگاہ مخدومیہ محمد پور شریف گھوٹکی سندھ مخدوم میاں نثار احمد سائیں کے صاحبزادگان ، مخدوم میاں زید احمد، مخدوم میاں ماجد سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اِن کو علاقوں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں سبی فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ،صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان، سردار نور احمد بنگلزئی کے بھائی، چاکر اعظم یونیورسٹی سبی کے ڈائریکٹر سردار زادہ حافظ محمد اقبال بنگلزئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے حافظ محمد اقبال بنگلزئی کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مزید ان کے چھوٹے بھائی سردار زادہ قادر جان بنگلزئی کی شادی کی مبارک باد پیش کی۔ آخر میں انہیں انگلش ماہنا مہ فیضانِ مدینہ اور ڈیجیٹل تسبیح تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے دنوں دعوتِ   اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ بلوچستان کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر 01دسمبر 2022ء کو بخاری پارک میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کے اجتماع کے این او سی کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر انہوں نے تعاون کی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز اس موقع پر پشتون خواہ کے صوبائی ممبر کمیٹی بلوچستان قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سید نور احمد شاہ خجک سے بھی ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے دنوں والیٔ ریاست ڈسٹر کٹ جھل مگسی میں سابق سینیٹر و بیرسٹر نوابزادہ سیفُ اللہ خان مگسی سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر نوابزادہ سیفُ اللہ خان مگسی نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارشعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار رضا عطاری،ایف جی آر ایف کے صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری،عطاءاللہ عطاری،اویس عطاری ا ور دیگر ذمہ داران بھی وہاں موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے دنوں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈپٹی کمشنر محمد یاسر سے ان کے آفس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار رضا عطاری و دیگر ذمہ داران نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ فراہم کیں اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اِن کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دینی کاموں کے سلسلے میں سبی کے معروف سینئر قانون دان ایڈووکیٹ حسنین اقبال منہاس سے دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے  ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

دورانِ گفتگو محمد وقار عطاری نے حسنین اقبال منہاس کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات بالخصوص جیل خانہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ان کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کتاب نماز کا طریقہ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)