پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس لائن میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DPO آفس نوشہرہ میں PA to DPO ایاز خان ، نائب PA اسفندیار خان، رپورٹر رحمان اللہ خان اور شاہ خالد کریمی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات بالخصوص FGRF کی خدمات کا تعارف کروایااور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں بھالپور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری ایریگیشن ساؤتھ سید عروج الحسن، سیکشن آفیسر آپریشن ایریگیشن شاہد محمود ، سیکشن آفیسر ایڈمن ایریگیشن احمد سعید چشتی ، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد رمضان ، سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد وسیم ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل عطاء خان ، ایس ۔ایچ۔ او بغداد رانا عابد و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے افسران کو بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھاولپور وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃُ المدینہ کے تصانیف تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ بھاولپور / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


23نومبر 2022ء  کو K الیکٹرک کی ٹیم نے جامعۃ ُ المدینہ فیضانِ بغداد میں سیفٹی ایورنس کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کروایا گیاجس میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال ، ٹیکنیکل منیجر الطاف شیخ ، ڈپٹی جنرل منیجر حسن ، ٹیکنیکل انجینئر نوید محفوظ موجود تھے۔

کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال طلبہ کو بجلی کے آلات استعمال کرنے کے حوالے سےٹریننگ دی۔ سیشن کے بعد ذمہ داران نے انہیں جامعۃ ُالمدینہ کلاس روم کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔

٭اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلتھ کے حوالے سے میٹنگ اٹینڈ کی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ صاحب سے زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ پھر نگرانِ شوریٰ کے ایشیاء گراؤنڈ اجتماع کے حوالے سے مدنی دورہ کیا اور چوک درس دیا۔( رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ان نے پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ میں قائم ہاسٹل میں ایم پی اے تاج محمد ترند خان سمیت دیگر ہاسٹل اسٹاف نمروز خان اورشہزاد احمد خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار رجب علی عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو پسند کرتے ہوئے وزٹ کرنے کے لئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23 نومبر 2022 ءکو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سردار پارس ڈیرو(Special Assistant to C.M. for Youth Affairs Department پی ایس سردار پارس ڈیرو مہتاب کھوکھر، سپرنٹنڈنٹ مقصود علی شاہ، محکمہ خزانہ محمد حنیف نوریو،سیکشن آفیسرمحکمہ داخلہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے افسران کو دنیا بھر میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف۔جی۔آر۔ایف کے فلاحی کام کے بارے میں بتایا اور معاون وزیرِ اعلیٰ سمیت دیگر افسران کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے تاج باغ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون میں رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ  اہتمام بنوں ڈویژن خیبرپختونخواہ میں موجود تھانہ پیزو ضلع لکی مروت میں ASI ظفر ُاللہ خان ،ایس ایچ او ناظم شمالی وزیر ستان اسلم سے ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی نے ملاقات کی۔

کوآرڈینیٹر ذمہ دار شیر اعظم خان عطاری نے پولیس افسران کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت اور انہیں مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مشتمل رسالہ صبح بہاراں تحفہ میں پیش کیا ۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات کوآرڈینیٹر شیر اعظم خان عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار  رجب علی عطاری اور احمد رضا عطار ی مدنی نے پشاور خیبرپختونخواہ میں ایم پی اے ہاسٹل فضل ربی، اسپیشل برانچ ذمہ دار عباس شاہ،DSO ظاہر خان سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرون ملک ہونے والی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیات نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 27 نومبر 2022ء بروز اتوار لاہور میں واقع نشتر ٹاؤن کے علاقے گرین ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”دل کی سختی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی سے دعوتِ اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے دورانِ گفتگو کمشنر سبی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات بالخصوص حالیہ سیلاب اور بارشوں میں سبی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں FGRF کی جانب سے ہونے والے فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے سراہا۔بعدازاں انہیں فیضانِ مدینہ سبی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہ نامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے  دنوں پولیس اسٹیشن شہید گلفت حسین ہشنگری پشاور میں نیکی کی د عوت دینے کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایس ایچ او محرر خالد خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی احمد رضا عطاری مدنی نے ایس ایچ او صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر محرر خالد خان نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن کوتوالی تحصیل پشاور میں SHO ارشد خان، انسپکٹر مہران خان سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اظہر سعید عطاری نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی دی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر SHO ارشد خان نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )