24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری
نے ذمہ داران کے ہمراہ چوہدری
امجد علی وڑائچ مرحوم کے انتقال پر ان کے بیٹے بیرسٹر و امید وار ایم این اے چوہدری
حسام وڑائچ، چوہدری حارث وڑائچ اور ان کے
بھائی ایم این اے چوہدری خالد وڑائچ سے
تعزیت و و ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے
والی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور دینی ماحول سے وابستہ ہونےکا ذہن دیا۔ آخر میں مرحوم کے لئے
فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی۔( رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )