05دسمبر 2022ء بروز پیر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کادینی کاموں کے حوالے سے شیڈول ہواجس میں فیصل میر صاحب (ایم۔پی۔اے ٹکٹ ہولڈر)، ایس۔ایچ۔او عمران صاحب ، محمد اکرم صاحب (اے۔ایس۔آئی ) اور دیگرپنجاب ڈولفن پولیس کے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 426 حکایات “ اور دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: سید مقصود شاہ عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، علامہ اقبال ٹاؤن/زون، ڈسٹرکٹ لاہور کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ دنوں چوک صاحباں کشمیرمیں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت نگران میر پور کشمیر ڈویژن سید ریاض عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ پیپلز پارٹی کشمیر کے صدر اور ایم۔ ایل ۔اے کوٹلی چوہدری یاسین کے والد اور چوہدری عامر یاسین کے داداکے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔

ذمہ داران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کیا نیز دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کشمیر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


4 دسمبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سندھ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری سے عیادت کے سلسلے میں ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار کو بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں بیمار کے فضائل بیان کئے نیز اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بشارت گھمن اور چائلڈ اسپیشلسٹ اے ایم ایس DHQ ڈاکٹر عابد حسین بھٹی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شخصیات کے ہاتھوں مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی سے قراٰنِ پاک مکمل حفظ کرنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کو مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ معرفۃالقراٰن کا سیٹ تحفے میں دیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں تحصیل شرقپور  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بھنگو، سابق ایم پی اےحاجی علی اصغر مُنڈا، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر راؤوف گجر، سابق چیئرمین چوہدری زبیر گھگ، سابق جنرل کونسلرملک اقبال احمد جوڑا، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول امجد بھنگو، میڈیا پرسن ملک جاوید اقبال ، میڈیا پرسن عامر مجید نوشاہی، معروف شخصیت راؤمزمل، چمن خان ، قیوم خان۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا  اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سینئر بیوروکریٹ چوہدری بابر حیات تارڑ کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت

Mon, 5 Dec , 2022
1 year ago

پچھلے دنوں سینئر بیوروکریٹ چوہدری بابرحیات تاڑر کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر بیوروکریٹس نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں چوہدری بابر حیات تاڑر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی نیز رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز مختلف شخصیات MNA نیشنل اسمبلی ممبر علی پرویز ملک اور MPA ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم نے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا نیز ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ معلومات فراہم کیں۔بعدازاں شخصیات نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایس پی (SP) صدر محمد حمزہ اور ایس ایچ او (SHO) فاروقِ اعظم سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خوہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں افسران کو ذمہ داران کی جانب سے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رسولپور تارڑ  میں سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری بابر حیات تارڑ کے ڈیرے میں ان کے والد کی برسی پر ایصال ِثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں نماز کی پابندی کرنے اور سنتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آئینہ میں اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

ایصال ِثواب اجتماع میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے بھی شرکت کی۔بعد میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے بابر حیات سے ملاقات کی جس میں انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی اور جلد وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈسٹرکٹ لاہور  کے ذمہ داران کی دعوت پر چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ اختر نیازی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ بعدازاں چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ اختر نیازی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کروائی ۔

رکنِ شوریٰ نے اختر نیازی کو عالمی سطح ہر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور روحانی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے خدمات دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔

٭اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور کے ذمہ داران نے واسا ٹاؤن شپ میں SDO شکیل خان سے کی عیادت کی اور دورانِ گفتگو انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔

٭اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور کے ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی طرف سے MNA علی پرویز ملک سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے علی پرویز ملک کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی خدمات ِدعوت ِاسلامی کے متعلق بتایا اور انہیں فیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کے اصلاحی رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی   کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ میں کمشنر غلام فرید،ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر بٹ،ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل ،ڈائیریکٹر پلانگ ذیشان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مورخہ 28 نومبر2022 ء بروز پیر اقبال ٹاؤن ڈسٹرکٹ لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار خواجہ سلیم عطاری اور کامران عطاری نے سابقہ IT منسٹر پنجاب فاروق احمد گھرکی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرایا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔

اس کے علاوہ انہیں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن جمعہ کی ادائیگی کی دعوت دی جواُنہوں نے قبول کی۔آخر میں انہیں تحفے میں مکتبۃُ المدینہ کی شائعہ کردہ کتاب عجائبُ القرآن پیش کی۔ (رپورٹ: سید مقصود شاہ عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)