مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں (ڈپٹی
کمشنر میانوالی محمد عمیر شہزاد، بزنس ٹائیکون سابقہ وفاقی وزیرحاجی عبیدُاللہ خان
شادی خیل ، علی
حیدر نور خان نیازی، ڈی ایس پی CTD میانوالی محمد حسیب اشرف،سینئر ریونیو آفیسرمحمد اقبال خان نیازی،ایس
ایچ او میانوالی صدرمحمد طارق عرفان گوندل) سمیت دیگر مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغ
ِ دعوت اسلامی نگران ِڈویژن مشاورت نے ’’موت کا آخری قاصد‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع
کو قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذکر ودعا اور
صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام
ہوا۔
اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی
خدمات کو بہت زبردست الفاظ میں سراہا۔
مزید مختلف
دینی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ میانوالی/سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوٹ ادو میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ ڈی ۔پی۔او۔آفس کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تنویر احمد ملک کو کوٹ ادو تعیناتی پر مبارک باد دی نیز دورانِ
گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے پولیس
افسران کو مکتبۃُالمدینہ کے مطبوعہ کُتب
ورسائل پیش کئے۔
اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ کوٹ ادو انسپکٹر کلیم ُاللہ خان
گاڈی کے دفتر میں حاضری دی اور وہاں عملے سے
ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کی اصلاحی کتب ورسائل تحفتاً دیئے۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کوٹ ادو، ڈویژن ڈی جی خان، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد یعقوب عطاری نے کراچی
وزیر اعلیٰ سندھ سے مختلف اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے
ہوئے آخر میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت پیش
کی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت آئی
جی پولیس آفس مظفر آباد کشمیر میں پولیس افسران کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
منعقد ہوا جس میں اے آئی جی طاہر قریشی،ڈی
آئی جی شہریار،ایس پی کامران،ایس ایس پی مظفر آباد اور پی ایس او ٹو آئی جی مبشر
قریشی سمیت دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور افسران کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی دعوت دی جس
پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات کشمیر
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
میاں
چنوں میں 28 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری
نے نگرانِ تحصیل مشاورت آصف بشیرعطاری کےہمراہ Dsp
راؤطارق پرویز،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی غلام مرتضٰی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے بالخصوص شعبہ شارٹ
کورسز کی جانب سے ہونے والے فیضانِ
نمازکورس ودیگر فرض علوم پر مشتمل شارٹ ٹائم کورسز کےحوالےسے بریف کیا۔مزید انہیں ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے فیضانِ
مدینہ دورہ کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں مکتبۃُ
المدینہ کی تصانیف تحفےمیں پیش کیں گئیں۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ خانیوال ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ڈپٹی ڈائریکٹر کول مائننگ آصف منگی اور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کول مائننگ کو نے دورہ کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نےشخصیات کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور
انہیں ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں۔
اس کے بعد شخصیات نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ گفتگو رکنِ
شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے
بارے میں بتایا اور نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ
اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات
حیدرآباد ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

کراچی
سے آئے ہوئے بلوچستان کے دورے پر سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری سے سبی
میں دعوتِ اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار
عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات
کی۔
ذمہ داران نے بلال
سلیم قادری کو سبی آمد پر خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کا شمارہ بھی تحفے میں
پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری، مدرّس جامعۃُ المدینہ نثار احمد عطاری
مدنی اور شعبہ FGRF
ذمہ دار چاکر خان عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبائلی
رہنما صاحبزادہ سعدُاللہ جان باروزئی سےان کے والد کے
عرس پر ملاقات

سبی میں
استاذُالعلماء حضرت علامہ الحاج مولانا مفتی فتح محمد خان باروزئی نقشبندی علیہ الرحمہ
کے
سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں بلوچستان کے نامور معروف علمائے کرام، مشائخ عظام نے شرکت کی۔
اس موقع پرصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ
نگران محمد اسحاق عطاری اور جامعۃُ المدینہ
کے مدرس نثار احمد عطاری مدنی کے ساتھ ملکر دعوتِ اسلامی کی جانب سے مرکزی رابطہ کمیٹی سنی تحریک قبائلی رہنما
صاحبزادہ سعد ُاللہ جان باروزئی نقشبندی کو ان کے والد گرامی مولانا فتح محمد
باروزئی علیہ
الرحمہ
کے لئے ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے علمائے کرام اور مشائخِ عظام کی خدمت میں حاضری دی اور ملاقات کی۔دورانِ
گفتگو انہیں بین الاقوامی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پرعلمائے کرام نے
خدماتِ دعوت اسلامی سراہتے ہوئے دعائیں دیں۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سیشن کورٹ سبی کے آفس سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ سید فرید بخاری سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے سید فرید بخاری کو عمرے کی سعادت حاصل
کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سبی ڈسٹرکٹ ذمہ دار
محمد اسحاق عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ
برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سبی میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محمد
وقار عطاری نے ایس ایس پی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے
کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے
خدماتِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد
اسحاق عطاری اور سیشن کورٹ سبی کے لائبریرین ملک عبدالباسط بیگ بھی موجود تھے۔ (رپوٹ
: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسسٹنٹ
کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

پچھلے
دنوں لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ
قاسم محبوب جنجوعہ مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایم
این اے، ایم پی اے، اعلیٰ فوجی افسران، اہم بیوروکریٹس، سیاسی اور تاجر کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
ایصالِ
ثواب اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمداظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ملک و بیرونِ
ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی۔(رپوٹ:
محمد غلام یٰسین عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا لاہور قصور، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
قاسم
آباد حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ

24دسمبر
2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت قاسم آباد حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں چئیرمین ماحولیات نثار احمد شیخ ،
حاجی خان سیال، ریوینیو آفیسر شمسُ الدین عباسی ، سپرنٹنڈنٹ ریوینیو سعید میمن اور
زینُ العابدین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق عطاری نے شخصیات کو تربیتی مدنی
پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر
شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)