فیضان
مدینہ ٹی ڈی اے کالونی میں سیلاب زدگان کے
امداد کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع
03
جنوری 2023ء کو ڈسٹرکٹ لیہ میں شعبہ F.G.R.F
دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان مدینہ ٹی ڈی اے
کالونی میں سیلاب زدگان کے امداد کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔
اس
اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے شرکا کو تکالیف و مصائب پر صبر و شکر کرنے کا ذہن دیا اور اللہ پاک کی تقسیم پر رضامندی حاصل کرنے کاذہن دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا۔
اس
موقع پر ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران لیہ ، ڈپٹی کمشنر لیہ ، چوہدری فرحت رسول اسسٹنٹ کمشنر
تحصیل لیہ ، اسداللہ خان رنر ایم۔این۔اے، ملک اویس جکھڑ ، میاں غضنفر علی قریشی ایڈووکیٹ صدر
بار اور سیاسی وانتظامی شخصیات سمیت مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک میں آنے والے شخصیات نے دعوت اسلامی کے تحت سیلاب متاثرین کسانوں میں کھاد اور
گرم بستروں کی تقسیم کاری کے کام کو خوب سراہا اور اپنے تأثرات دیئے۔ (
رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لیہ
ڈویژن ڈی جی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)