عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائی نے 9 جنوری 2023ء کو سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سینئر چیف
ماحولیات محمد سلیم جلبانی اور ڈپٹی سیکرٹری
محکمہ صنعت شفقت ابڑو سے ملاقات کی ۔
مبلغ ِدعوتِ
اسلامی نے دورانِ گفتگو شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بتایا نیز سلیم جلبانی صاحب کو ملاقات میں 13 جنوری 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جبکہ شفقت ابڑو صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ : شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے گوجرانوالہ ڈویژن
میں کمشنر غلام فرید،چیف ایگزیکٹو میٹروپولیٹن
خواجہ عمران،میٹروپولیٹن آفیسر کاشف بٹ سمیت
دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی سطح
پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی ، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔
اس
کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ محمد ذیشان
انور اور پرنسپل دستگیر اسکول محمد الیاس
کے آفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے
کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی کے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ
: محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائےشخصیات ضلع گوجرانوالہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
9
جنوری 2023ء کو دھنوٹ کہروڑپکا میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دارفداعلی عطاری نے مقامی ذمہ دار محمداقبال
یٰسین عطاری،قاری محمدلیاقت علی عطاری کےہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنماشہیدکانجوگروپ
ونومنتخب صدرپریس کلب رانامحمدیوسف سےملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے رانامحمدیوسف کو دعوتِ
اسلامی کےمیڈیاسیل اورمدنی چینل کےحوالےسےبریف کیا نیز انہیں ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کرنے اوردعوتِ اسلامی
کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ
: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ
لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
9 جنوری 2023ء
بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی
آئی جی آفس کوہاٹ صوبۂ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
ڈی آئی جی ٹو آر پی او (DIG TO RPO) طاہر ایوب، ڈی آئی جی ٹو پی اے (DIG TO PA) سجاد انور، آفس سپرنٹنڈنٹ (Office Superintendent) شفقت خان، کال آپریٹڈ (Call Operated) الیاس خان اور انسپکٹر (Inspector) مرتضیٰ سمیت دیگر
عملے سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اشاعتِ دین اور نیکی کی
دعوت کا کام بھر پور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 9 جنوری 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر آفس کوہاٹ ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی ملاقات پی ایس کمشنر واجد علی شاہ اور سیکٹر کمشنر حیدر حسین
سمیت دیگر عملے سے ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے آفیسرز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
10 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا دینی کاموں کے
سلسلے میں ماڈل ٹاؤن لاہور کا شیڈول رہا۔
دورانِ شیڈول ذمہ داران
نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن تیمور الطاف میمن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر
تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر
نے آن لائن قراٰنِ پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ
بکنگ کروانے اور ماڈل ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت قائم ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کرنے کی
نیت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاسٹاف آفیسر
داد علی بلوچ، تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ او شاہد خان اور ایچ ایم اسد رضا سے بھی ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ سمیت مکتبۃالمدینہ کے دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
روز نگران ڈسٹرکٹ شیخوپورہ حاجی عبد الرشید عطاری
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ معروف بزنس مین سینئر نائب صدر چیمبرآف کامرس
شیخوپورہ حاجی محمد زبیر کے بھائی کی وفات پران سے تعزیت کی ۔
دوران
تعزیت ذمہ داران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب
کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی ۔(رپورٹ: اصغر
علی گجر عطاری خادم کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ / کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
چوہدری
امجد علی وڑائچ کے ایصالِ ثواب کے لئے ختم
چہلم کا اہتمام، ذمہ داران کی شرکت
گزشتہ
روز تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں سابق ایم ۔ این ۔ اے چوہدری امجد علی وڑائچ کے ایصالِ ثواب کے لئے ختم چہلم کا اہتمام کیا
گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری سمیت مدرسۃُ المدینہ کے طلبائےکرام
نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی جبکہ چہلم میں ایم ۔این ۔اے ۔کمالیہ ریاض فتیانہ، ایم ۔این ۔اے
۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ گوجرہ، ایم ۔پی ۔اے
۔و سابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ گوجرہ ،چوہدری سجاد احمد وڑائچ صادق
آباد ،ایم ۔پی ۔اے ۔سعید احمد سعیدی ٹوبہ اور کثیر تعداد میں مذہبی ،سیاسی ،سماجی
و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل
گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ / کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں
مختلف شخصیات کی آمد، نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی پھولوں سے نوازا
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جہاں اُن کی
ملاقات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شخصیا ت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، حضور آقا صلی اللہ
علیہ و سلم
کی پیاری سنت داڑھی کو چہرے پر سجانے اورنماز و روزوں کی پابندی کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت
نے آنے والی شخصیات کو دعاؤں سے نوازا اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
06
جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ذمہ
داران نے لئیق احمد (سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن رسورس ) ،
ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) ،اطہر حسین میرانی (ایڈیشنل
سیکریٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ) اور ذیشان حیدر منگی (ڈائریکٹر
پروگرامز AAWAZ چینل) سے ملاقاتیں
کیں ۔
ذمہ
داران نے سیکریٹری لیبر اور دیگر افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کیا نیز انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت حاجی یعقوب عطاری (کراچی
سٹی کے نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ) ، محمد رضوان عطاری (نگران
شعبہ FGRF ) اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ۔
اس
ملاقات میں ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کی بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ” کنزُ الایمان کا
انگریزی ترجمہ “ تحفے میں پیش کی نیز
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی ۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
05
جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
نے سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد ، ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود، ڈی پی او فیصل کامران، ایس پی انویسٹی گیشن سیلمان لیاقت، ایس ایچ او
سول لائن محسن ، ایس ایچ او کینٹ جہانزیب احمد اور ایس ایچ او میاں رزاق سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کا پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضانِ
مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ اپنے
گھروں میں مدنی چینل دیکھنے / دکھانے کی
ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویثرن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
Dawateislami