9 جنوری 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی آئی جی آفس کوہاٹ صوبۂ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ڈی آئی جی ٹو آر پی او (DIG TO RPO) طاہر ایوب، ڈی آئی جی ٹو پی اے (DIG TO PA) سجاد انور، آفس سپرنٹنڈنٹ (Office Superintendentشفقت خان، کال آپریٹڈ (Call Operated) الیاس خان اور انسپکٹر (Inspector) مرتضیٰ سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)