گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیا ت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، حضور آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری سنت داڑھی کو چہرے پر سجانے اورنماز و روزوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والی شخصیات کو دعاؤں سے نوازا اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)