10
جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوہاٹ ڈویژن خیبر پختونخواہ میں ڈپٹی کمانڈنٹ
شاہجہان درانی ، اے ایس آئی حبیب اللہ خان
، اے ایس آئی توصیف ہزاروی اور دیگر
اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے بارے
میں بھی بتایا اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کی اور کتب و رسائل تحفے میں دیا ۔ (رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
رکن
شوری حاجی اظہر عطاری کا چیمبر آف کامرس
اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں سنتوں بھرا بیان
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری سیالکوٹ میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
تفصیلات
کے مطابق پچھلے دنوں ڈی ایس پی ٹریفک
پولیس قیصر امین بٹ نے رکن شوریٰ سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کے ہمراہ چیمبر
آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں آمد ہوئی جہاں چیمبر صدر عبد الغفور ملک ، نائب
صدر عامر مجید شیخ ، چئیر مین ایونٹ میاں خلیل ، چئیر مین کمیٹی برائے مذہبی امور
میاں محسن گل اور دیگر ایگزیکیوٹیو ممبران نے رکن شوریٰ کا استقبال کیااور ان سے
ملاقات کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے حاضرین کو اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کاذہن دیتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی، بعد بیان
رکن شوریٰ نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اور شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالوں کا
خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات و
تاجران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
12
جنوری 2023ء بروز جمعرات ضلع لودہراں کے علاقے گیلے والا میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران فدا علی عطاری ، قاری محمد وسیم عطاری اور طارق منیر عطاری نے نئے تعینات ہونیوالے ایس
ایچ او نزاکت علی سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
11
جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےلودہراں پولیس کلب کا
وزٹ کیا اور وہاں گورنمنٹ کنٹریکٹر مخدوم
فیاض حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری عبد اللہ ڈاہا و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں جبکہ
مخدوم فیاض حسین کو پریس کلب کے نئے منتخب
صدر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
10 جنوری 2023ء
بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں سٹی مئیر کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخواہ کا شیڈول رہا۔
دورانِ شیڈول شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قاری شیر زمان اور پی اے مئیر شیراز خان سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈی
ایم سی پارک کورنگی میں کورنگی ، لانڈھی
اور ماڈل ٹاؤن کے ڈپٹی پارک سے ملاقات
12
جنوری 2023ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ کورنگی
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں ڈی ایم سی پارک میں ڈپٹی ڈائریکٹر
پارک کورنگی طارق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک لانڈھی ٹاؤن معین جت اور ڈپٹی
ڈائریکٹر پارک ماڈل ٹاؤن مہتاب خان سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
دارا سلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی اور سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کورنگی/
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی آفس کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ
کیا جہاں اُن کی ملاقات ADC بشیر احمد اور PA to DC عبدالباسط سے ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
11
جنوری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ،
دوران وزٹ عبد الغنی مہر (ایڈیشنل سیکریٹری اقلیتی محکمہ) ،عبد الرشید بروہی (ڈپٹی
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ) اور
محمد حنیف نوری (سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ)سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی نے انہیں راہِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی
قافلے میں جانے کی نیت پیش کی اسکے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرانے کا بھی
ذہن دیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی/ کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
ذمہ
داران کی ملک محمد عابد سے ملاقات، انہیں سینئر وائس پریزیڈنٹ وزیر اعلیٰ کمپلینٹ
پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی
11
جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں شعبہ رابطہ بالعلما کے نگران مولانا افضل عطاری
سمیت دیگر ذمہ داران نے ملک محمد عابد سے ملاقات کی اور انہیں سینئر وائس پریزیڈنٹ
وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ساؤتھ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔
ذمہ
داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کی نیز فیضانِ مدینہ لودہراں وزٹ کرنے
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ امیر اہل
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے ڈی پی او آفس کوہاٹ ڈسٹرکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی پی او عبد الرؤف قیصرانی، سپرنٹنڈنٹ ہدایت خان
اور وہاں موجود دیگر عملے سے ملاقات کی۔
سابق
صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل چوہدری نوید مختار
گھمن کی نماز جنازہ میں ذمہ داران کی شرکت
گزشتہ
روز فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سابق صدر
ڈسٹرکٹ با ر کونسل فیصل آباد چوہدری نوید مختار گھمن کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی
جبکہ نگران شعبہ نیو سوسائٹیز حاجی غلام الیاس عطاری نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی نیز تدفین کے معاملات
بھی ذمہ داران نے سرانجام دی۔
جنازے
میں فیصل آباد شہر کے ذمہ داران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ممبر آف پنجاب
بار کونسل امتیاز احمد لونا ، صدر انجمن تاجران ستیانہ روڈ و چیئرمین یونین کونسل
پرویز اقبال کموکا،سابق ایم این اے اعجاز احمد ورک، سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری
و ایم این اے میاں فرخ حبیب، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے اجمل چیمہ، سابق صدر
ڈسٹرکٹ بار کونسل علی اختر ورک اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
شخصیات نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو پولیٹن و
ڈویژن فیصل آباد/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
کوٹ
ادو میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا سمیت دیگر اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتوں کا
سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن
ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ نگران مظفرگڑھ کے ہمراہ
ضلع کوٹ ادو میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا سے ملاقات کی اور
انہیں ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے پرمبارک باد پیش کی ۔
دورانِ
ملاقات ڈویژن ذمہ دار نے ڈپٹی
کمشنر کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ان
سے فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ترقیاتی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی جس پر ڈپٹی
کمشنر محمد حسین رانا نے تعاون کرنے
کی نیت کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پی۔اے ٹو ڈپٹی کمشنر فرحان شاہ کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے بریفنگ دی ۔
٭علاوہ ازیں ملک طاہرمحمودپتل سے ان کے
آفس میں ا سٹاف سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا جہاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائی نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایا۔ ساتھ ساتھ انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپوٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات۔ڈسٹرکٹ
کوٹ ادو ۔ ڈویژن ڈی جی خان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami