لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پنجاب پاکستان کی تحصیل جہانیاں میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اسسٹنٹ کمشنرچوہدری محمدارشدورک سےملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز، گرلز اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کو ہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ملتان ذمہ دار فدا علی عطاری، تحصیل ذمہ دار رانا محمد ارشد عطاری اور عمر فاروق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)