06 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ذمہ داران نے لئیق احمد (سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن رسورس ) ، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) ،اطہر حسین میرانی (ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ) اور ذیشان حیدر منگی (ڈائریکٹر پروگرامز AAWAZ چینل) سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے سیکریٹری لیبر اور دیگر افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت حاجی یعقوب عطاری (کراچی سٹی کے نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ) ، محمد رضوان عطاری (نگران شعبہ FGRF ) اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ” کنزُ الایمان کا انگریزی ترجمہ “ تحفے میں پیش کی نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


05 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران  نے سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد ، ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود، ڈی پی او فیصل کامران، ایس پی انویسٹی گیشن سیلمان لیاقت، ایس ایچ او سول لائن محسن ، ایس ایچ او کینٹ جہانزیب احمد اور ایس ایچ او میاں رزاق سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کا پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے / دکھانے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویثرن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


05 جنوری 2023 ء کو ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو  اور اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو کو عالمی مدنی مركز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت پیش کی نیز ایس ڈی پی او کورنگی اسلم جویا ، ایس ایچ او عوامی کالونی فراست حسین شاہ اور ایچ ایم عوامی کالونی ساجد احمد سے ملاقاتیں کیں جبکہ ذمہ داران نے رضائے مصطفے مسجد کورنگی 4 اجتماع کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے بھی تبادلۂ خیال کیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتما م 2جنوری2023ء کو الٰہ آباد ڈسٹرکٹ قصور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

محمد عظیم عطاری نے شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں شعبہ رابطہ برائے شخصیت کا اپڈیٹ اسٹریکچر سمجھاتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عاصم عطاری کارکردگی ذمہ دار ڈسٹرکٹ قصور ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد طارق بسراء، صوبائی وزیرِ قانون خرم شہزاد (ورک ایڈووکیٹ)، پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب چوہدری کاشف معراج گجر، چوہدری شکیل عطاءاللہ، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ چوہدری شاہد اقبال گجر اور سابق تحصیل ناظم انجینئر محمد بلال سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ  روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کراچی ذمہ داران کا حاجی یعقوب عطاری (نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی ) نے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی پر جائزہ لیتے ہوئے ہر ماہ مدنی قافلے و مدنی حلقے اور شخصیات وزٹ کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


03 جنوری 2023ء کو ڈسٹرکٹ لیہ میں شعبہ  F.G.R.F دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان مدینہ ٹی ڈی اے کالونی میں سیلاب زدگان کے امداد کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کو تکالیف و مصائب پر صبر و شکر کرنے کا ذہن دیا اور اللہ پاک کی تقسیم پر رضامندی حاصل کرنے کاذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران لیہ ، ڈپٹی کمشنر لیہ ، چوہدری فرحت رسول اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لیہ ، اسداللہ خان رنر ایم۔این۔اے، ملک اویس جکھڑ ، میاں غضنفر علی قریشی ایڈووکیٹ صدر بار اور سیاسی وانتظامی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں آنے والے شخصیات نے دعوت اسلامی کے تحت سیلاب متاثرین کسانوں میں کھاد اور گرم بستروں کی تقسیم کاری کے کام کو خوب سراہا اور اپنے تأثرات دیئے۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لیہ ڈویژن ڈی جی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


04 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ایک وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا  اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔

اس وزٹ پر ذمہ داران نے طارق احمد قریشی (ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ) ، نوید آرائیں (ڈپٹی سیکریٹری پولیس ) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے  ایکس ڈی جی مظفر محسن صاحب سے انکے گھر پر ملاقات کی ، دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر مظفر محسن نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت پیش کی۔

اسکے علاوہ لاہور ڈویژن کے ذمہ دار عظیم عطاری نے ضلع لاہور کی ایک مسجد میں ذمہ داران کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔( رپورٹ: محمد ندیم عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، لاہور / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


02 جنوری 2023ء کو قصور میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران نے شرکت  کی۔

ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیزاپنے اپنے علاقوں میں مزید دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ڈسٹرکٹ قصور / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں قبائلی رہنما میر بہادر خان کرد کی بھتیجی اورمیر مشاہد حسین کرد کی بہن کے انتقال پر صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے شخصیات سے تعزیت کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں میر غلام حسین کرد کی والدہ اور ان کی بیٹی کی لئے دعا ئےمغفرت کروائی اور لواحقین کو صبر کرنے کی ترغیب دی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)