20 جنوری2023 ءبروز جمعہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ کے افسران (ڈائریکٹر فیصل فاروقی و فداحسین نیز ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر علی منگی اور میر عالم جوکھیو)نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوری حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی ۔

رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)