قبائلی، سیاسی و سماجی
شخصیت میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی چچا زاد ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے موقع پر ذمہ
درانِ دعوتِ اسلامی کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ذمہ داران نے سبی
بلوچستان کے سالانہ تاریخی میلے میں لگنے والے بک فیئر کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر سبی نے ہر
ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گزشتہ روز مدین ضلع سوات
صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
دینی کاموں کے سلسلے میں صدر PMLN گل زادہ خان، مدین 2 ویلج کونسل کے اظہر خان اور دیگر حلقۂ احباب
سے ملاقات کی۔
نیکی کی دعوت دینےاور
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن مدین سوات کا وزٹ
کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP اکبر حیات خان اور SHO سیّد شاہین شاہ سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
31
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیاجہاں ذمہ
داراسلامی بھائی نے فضل حسین اویسی (ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ )، زین
العابدین میرانی(ڈپٹی
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ) ،امجد علی پٹھان (ڈائریکٹر
لوکل گورنمنٹ)،
شمس الدین شیخ (ایڈیشنل
سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
31
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں افسران سے
ملاقاتیں کیں اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی
بننے پر مبارک باد دی ۔
اس
موقع پر مختیار کار ابراہیم جونیجو، آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ ، اسٹاف آفیسر مرتضیٰ، ڈی آئی بی انچارج شاہد خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
ذمہ
داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ
: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی /کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
صوبہ خیبرپختونخوا کے
علاقے سوات مدین میں سابق ایم پی اے سیّد جعفر سے ملاقات
مالا کنڈ ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا کے علاقے سوات مدین میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے سابق ایم پی اے سیّد جعفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور انکے ہمراہ ڈویژن نگران قلات لیاقت علی عطاری اور ڈسٹرکٹ حب
چوکی کے نگران حاجی گُل فام عطاری نے میونسپل کارپوریشن حب کے چیف آفیسر سید سلیم
شاہ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات بیان کی بالخصوص فلاحی شعبہ FGRF کی فلاحی خدمات بیان کیں اور عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
کمشنر آفس مالا کنڈ ڈویژن
صوبہ خیبرپختونخوا کا دینی کاموں کے سلسلے
میں دورہ
پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائےزندگی
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کمشنر آفس مالا کنڈ ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران
کی PS to Commissioner احسان علی میر
خان، Secretary
to commissioner محمد علی خان، N/Q Office عمیر خان اور
کلرک ارشد خان سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ داران نے انہیں نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پولیس لائن کبل سوات کے
محرر شام خان اور پولیس اسٹیشن کبل سوات کے محرر اسد خان سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے پولیس لائن کبل سوات کے محرر شام خان اور پولیس اسٹیشن کبل سوات کے
محرر اسد خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنے تأثرات دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب سے آئے ہوئےسول جج
رانا نوید کی فیضانِ مدینہ کراچی کے مدنی مذاکرے میں شرکت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی پنجاب کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے سول جج رانا نوید کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
اس
کے علاوہ سول جج رانا نوید نے امیرِ اہلِ
سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری سے ملاقات کی۔
گزشتہ روز ملک پھول خان
اعوان (سابق ایم پی اے فیاض
احمد اعوان کے بہنوئی) کے ماموں کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی
و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان
میں ڈپٹی کمشنر ضلع حب چوکی زاہد خان سے دعوتِ اسلامی
کے نگرانِ قلات ڈویژن لیاقت علی عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ حب چوکی حاجی گلفام عطاری
کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدما ت کے
بارے میں بتایا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ قلات ڈویژن
لیاقت علی عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami