صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع وہاڑی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 30 جنوری 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے چھوٹے بھائی چوہدری زاہد اقبال سے ملاقات کی۔

شعبے کے ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار صدیق عطاری اور محمد سعید عطار ی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں چوہدری زاہد اقبال کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔

اسی طرح ذمہ داران نے سابق زونل خطیب ”دربارِ عالیہ بابا فرید گنجِ شکر رحمۃاللہ علیہمولانا مفتی قاضی وہاج احمد قادری سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)