24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز ملک پھول خان
اعوان (سابق ایم پی اے فیاض
احمد اعوان کے بہنوئی) کے ماموں کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی
و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے
مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)