گزشتہ روز کمشنر گجرات ڈویژن چوہدری احمد کمال بیگ کے مرحوم والد کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع  کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام معاملات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ذمے تھے جبکہ کثیر تعداد میں افسران اور شخصیات اس اجتماع میں شریک ہوئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دینی کے کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)