گزشتہ روز سبی بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبائی نائب صدر میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی عزیزہ ،  میر غلام محمد خان مری اور میر شاہ جہاں مری کی ہمشیرہ اور ڈی ایس پی، سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری کی چچا زاد بہن کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔

ذمہ دار محمد وقار عطاری اور انکے  ہمراہ جامعۃ المدینہ کے مدرس مولانا نثار احمد عطاری نے لواحقین و دیگر ورثاء کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف و اسکی خدمات بیان کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  پچھلے دنوں پنجاب کے شہر سرگودھا میں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی والدہ کے انتقال پران کے لئے فیضانِ مدینہ سرگودھا میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مرحومہ کے لواحقین سمیت پولیس محکمہ سے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی اورسرگودھا ڈویژن کے نگران محمد عادل عطاری نے مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا مغفرت کروائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم دارالافتاء اہلِ سنّت سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر دارالافتاء اہلِ سنّت کے محمد فراز عطاری مدنی سے مختلف روزمرہ کے دینی مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔آخر میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے انہیں کتاب ’’گفتگو کے آداب‘‘ اور’’ ماہنامہ فیضان ِمدینہ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 27 جنوری 2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران ذمہ داران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو، سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریاض شیخ مختیار کار، پرسنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر امان اللہ خان، پرسنل اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مظہر شیخ، آر مز اینڈ ڈومیسائل برانچ آفیسر امجد واہگو، اکاؤنٹ آفیسر اقبال خان نیازی، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر احمد علی اور پی ٹو اے ڈی سی ون شہباز احمد سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری) 

گزشتہ روز کوٹ رادھا کیشن میں ہونے والے ”مرکزی انجمن تاجران  تنظیم“ کے مرکزی اجلاس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ اجلاس شعبے کے تحصیل ذمہ دار مولانا محمد وقار عطاری نے عبادت و اخلاقیات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

معلومات کے مطابق اس اجلاس میں انجمن کے تمام عہدیداران، چیئرمین، صدر، جنرل سیکریٹری اور کوٹ رادھا کیشن کے SHO سمیت کثیر تاجران نے شرکت کی۔

اجلاس کے آخر میں ذمہ داران نے تاجران سمیت دیگر شرکا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تبلیغِ دین کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حیدرآباد کمشنر بلال احمد میمن سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز آئندہ ڈویژنل حکومت کے ساتھ مل کر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں حیدرآباد کمشنر نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 جنوری 2023ء بروز بدھ صوبہ خیبرپختونخوامیں مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر راؤ بلال شاہد سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی شفاعت علی عطاری نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے اب تک ہونے والے امدادی کاموں کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ بلال شاہد نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر دنیاپور میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے وفد نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران جامعۃالمدینہ بوائز کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں وفد کے اسلامی بھائیوں نے طلبۂ کرام کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی نیز اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع PDMA (Provincial Disaster Management Authority) آفس کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر ریلیف آپریشن اینڈ کوآرڈینشن عبد الرحمٰن، پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹرریلیف عظمت علی اور پرسنل اسسٹنٹ DG PDMA علی محمد خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے بار ےمیں اپنی نیک  خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبرپختونخوا میں پرسنل اسسٹنٹ ٹو منسٹر لوکل گورنمنٹ آصف زمان اور سیاسی کارکن محمد سعید سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے علمِ دین سیکھنے سکھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے وفد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں قائم آئی جی آفس کا دورہ کیا۔

اس دوران وفد میں موجود اسلامی بھائیوں نے Addl شوکت عباس، پرسنل اسسٹنٹ حامد خان اور APSO to IG انسپکٹر طاہر خان سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگرانِ پشاور ڈویژن محمد توصیف رضا عطاری نےشخصیات کو  نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں  نیکی کے کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری)

24 جنوری 2023ء بروز منگل خانیوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے ملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الرحمٰن نے خانیوال تعیناتی پر ڈپٹی کمشنر کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں شعبہ FGRF سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈویژن ذمہ دار نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے PA to Dc رانا عبد الجبار، ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس اشرف خان اور Pro to Dpo محمد حسن سمیت دیگر سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گجرات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءُالرحمن عطاری نے ڈی پی او گجرات غضنفر علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حاجی ضیاءُالرحمن عطاری نے غضنفر علی شاہ کو ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے انداز کے بارے میں معلومات دیں اور ان سے آنے والے دنوں میں نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کے گجرات کے دورے پر سیکیورٹی کے سلسلے میں تعاون کرنے کی درخواست کی جس پر ڈی پی او گجرات نے اس حوالے سے مکمل تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے گجرات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)