پچھلے دنوں برادر اسلامی ملک ترکیہ سے تاجروں کے وفد نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری  نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان ،دینہ مسجدسمیت دیگر شعبہ جات فیضان آن لائن اکیڈمی المدینۃ العلمیہ ، شعبہ ٹرانسلیشن اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔

رکن شوری نے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی سطح پر دین متین کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی ۔آخر میں رکن شوری نے دعا کروائی جبکہ ان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ” فیضان قراٰن ڈیجیٹل پین “ سمیت مکتبۃ المدینہ کی دیگر کتابیں و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 فروری 2023ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار اور نگرانِ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ نے  سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات رانا محمد ابوبکر خان اور حاجی شمشاد علی طاہر کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا۔

اس موقع ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا جبکہ شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ ذمہ داران نے ملتان میں ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب محمد عظیم قریشی (سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ و ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی کے چھوٹے بھائی) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری سے دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی اور علمی خدمات سمیت مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے کاموں پر تفصیلی گفتگو کی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔بعدازاں ایس ڈی پی او گلگشت غلام فرید خان سے بھی ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم فروری 2023ء بروز بدھ اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر سردار رانا ناصر شہزاد ڈوگرے سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحصیلدار ملتان صدر رانا محمد امین سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


29 جنوری 2023ء بروز اتوار شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لودھراں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر سی آئی اے محمد مزمل، سابق ایم پی اے زبیر خان بلوچ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ نوید احمد اور عادل رحمانی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی چچا زاد ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے موقع پر ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ذمہ داران نے سبی بلوچستان کے سالانہ تاریخی میلے میں لگنے والے بک فیئر کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر سبی نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی میرخالد زمان مری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز مدین ضلع سوات صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں صدر PMLN گل زادہ خان، مدین 2 ویلج کونسل کے اظہر خان اور دیگر حلقۂ احباب سے ملاقات کی۔

اس دوران شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت دینےاور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن مدین سوات کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP اکبر حیات خان اور SHO سیّد شاہین شاہ سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیاجہاں ذمہ داراسلامی بھائی نے فضل حسین اویسی (ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ )، زین العابدین میرانی(ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ) ،امجد علی پٹھان (ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ)، شمس الدین شیخ (ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت  کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائےشخصیات کراچی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

31 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں افسران سے ملاقاتیں کیں اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی بننے پر مبارک باد  دی ۔

اس موقع پر مختیار کار ابراہیم جونیجو، آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ ، اسٹاف آفیسر مرتضیٰ، ڈی آئی بی انچارج شاہد خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


مالا کنڈ ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات مدین میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سابق ایم پی اے سیّد جعفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد جعفر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوت اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار  محمد وقار عطاری اور انکے ہمراہ ڈویژن نگران قلات لیاقت علی عطاری اور ڈسٹرکٹ حب چوکی کے نگران حاجی گُل فام عطاری نے میونسپل کارپوریشن حب کے چیف آفیسر سید سلیم شاہ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کی بالخصوص فلاحی شعبہ FGRF کی فلاحی خدمات بیان کیں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)