ضلع لسبیلہ کے اوتھل شہر میں دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی SSP لسبیلہ اسرار احمد عمرانی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے SSP لسبیلہ سے 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں ہونے والے شبِ معراج کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے بارے میں میٹنگ کی جس پر SSP لسبیلہ نے اوتھل اور بیلہ کے تھانوں میں اس حوالے سے اطلاع دی نیز سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے SSP لسبیلہ اسرار احمد عمرانی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہ کیا اور گزشتہ سال سیلاب متأثرین میں شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جبکہ SSP لسبیلہ کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پرٹاؤن نگران مولانا شاہد رضا عطاری مدنی، یوسی نگران عبد الحکیم عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران جہانزیب عطاری اور غلام یاسین عطاری موجود تھے ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)