دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصور محمد رفیق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)