دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  صوبہ خیبرپختونخوا کے پشاور ڈویژن میں جیل خانہ جات پریزن ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آڈیشنل آئی جی محمد ماجد، ہوم ڈیپارٹمنٹ پریزن سیکرٹری تنویر چترالی، ایڈیشنل آئی جی حامد خان اور پرسنل اسسٹنٹ پریزن سیکرٹری فہد خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آفیسرز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسسٹنٹ ٹوسیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ محمد اعظم، صوبائی ذمہ دار انجینئر محمد قاسم عطاری اور کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار رجب علی عطاری شریک تھے۔

دورانِ حلقہ خیبرپختونخوا میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محمد اویس سرور چشتی، سابقہ MPA عبد الرحمٰن خان ببلی نیازی، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد یعقوب، انچارج درہ تنگ چیک پوسٹ فیض حمید خان روکھڑی، رجسٹری محرر عیسیٰ خیل محمد یعقوب اور تفتیشی آفیسر عبد الجبار خان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران تمام شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کالاباغ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام جامعۃالمدینہ بوائز کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز لودہراں میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمٰن خان کانجو سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس دوران ذمہ اسلامی بھائیوں نے عبد الرحمٰن خان کانجو کے ہمراہ وفد کی صورت میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سیّد مشہور رضا کاظمی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ملک فراز احمد اعوان بھی موجود تھے۔

معلومات کے مطابق وفد میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابقہ چیئر مین بلدیہ شیخ افتخا الدین تاری، چیئرمین مجلسِ عاملہ پریس کلب مقصود بٹ،ARY NEWS کے ملک عرفان ریحان اور ملک عطاء اللہ اعوان شامل تھے۔

بعدازاں ذمہ داران نے سٹی کونسلر ملک عابد لودہرا کی رہائش گاہ پر اُن سےملاقات کی اور اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں DPO آفس مردان ڈسٹرکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے  DPO ہارون رشید خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارےمیں گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 فروری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ قصور اور شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں تبلیغِ دین کا کام کرنے والی عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں DSP یعقوب اعوان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اوران شعبہ جات کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔بعدازاں ذمہ داران نے DSP کو  دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں DSP صدر سرکل قصور حسن فاروق سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP سے مختلف اہم نکات پر کلام کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں ذمہ داران کی جانب سے DSP کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ قصور محمد اسلم سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے محمد اسلم سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں ذمہ داران کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ کو مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری 2023ء بروز منگل پشاور ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوہر ایوب خان (پشاور سٹی یوتھ پریزیڈنٹ)، شیراز خان (پشاور گلبرگ پریزیڈنٹ)، ملک انیس خان (ناظم گلبرگ)، محمد حبیب قریشی (سابقہ اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر قصور نبیل احمد میمن سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ان شعبہ جات کے   ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس سبی رینج منیر احمد شیخ  سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی آئی جی صاحب کو سبی رینج کی پوسٹنگ پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی، پشاور پولیس لائن دھماکے اور لسبیلہ بس حادثے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

آخر میں ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔اس موقع پر مولانا نثار احمد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)