گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے تھانہ بھیرہ اور چوکی چک مبارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چوکی انچارج احمد خان اور سیاسی و کارورباری شخصیت چوہدری سرفراز ساہی عطاری  سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)