23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی
کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژنل ٹریفک آفیسر (کمرشل) ریلوے لاہور محمد
ناصر نذیر سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات پنجاب کے صوبائی ذمہ دار لیاقت
عطاری نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے بارے میں ڈاکومنٹری بھی
دیکھائی نیز ریلوے سے متعلقہ چند اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں آفیسر ناصر نذیر
نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع
پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار عظیم عطاری اور تحصیل ذمہ دار دلشاد
عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)