پچھلے دنوں ریسٹورنٹ مہمان سرائے جھال چکیاں سرگودھا کے اونر اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک نیامٹ احمد ٹوانہ کی خصوصی دعوت پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی ریسٹورنٹ میں  آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ملک نیامٹ احمد ٹوانہ سے مختلف امور گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)