
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی کے دورے پر تھے۔
ملتان میں ذمہ داران کی ڈائریکٹر جنرل زاہد
اکرام اور چوہدری عبد الوحید آرائیں سے ملاقات
 - Copy.jpg)
21 مارچ 2023ء کو ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے صوبائی ذمہ دار FGRFمحمد آصف مدنی عطاری،ملتان سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی مسعود عطاری و دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل MDA
ڈاکٹر زاہد اکرام،پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی زبیر احمد،ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ
ساؤتھ پنجاب راؤ اخلاق احمد،ایم ۔ڈی ۔واسا چوہدری دانش ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن
بخاری،ڈائریکٹر آپریشن واسا رانا محمد عارف،ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی،سابق
صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید آرائیں و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران ملاقات ذمہ داران نے ایف ۔جی ۔آر۔ایف کے تحت
ہونیوالے فلاحی کاموں اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا۔اس
کے علاوہ ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتب
و رسائل تحفے میں پیش کئے ،جسے قبول کرتے ہوئے وزٹ کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی /
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpeg)
19 مارچ 2023ء بروز اتوار کراچی سندھ میں
واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس
میں شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور ڈویژن میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
سلمان نثار سے اُن کی آفس میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سلمان نثار سے
مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
کلام کیا نیز انہیں دنیا بھر میں ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر ڈپٹی
ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لائبریری انچارج (PMS) اصغر علی سے ملاقات کی۔
سابقہ ایم پی اے رانا منور غوث خان کے بھائی کی
وفات پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

سابقہ MPA رانا منور
غوث خان کے بھائی کی وفات پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمرحوم کے
ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام
کیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف کروایا نیز دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رانا منور غوث خان نے ریجنل مینجر سوئی
گیس سرگودھا ساجد حسین سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات
کروائی اور اُن کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی DSP ٹریفک محمد
اسلم سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری نے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری کے ہمراہ ریٹائر ایس ڈی او ایریگیشن ارشاد علی ڈومکی سے
ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ارشاد علی ڈومکی کے بھائی سابق سی آئی اے انچارج، ایس ایچ او، انسپکٹر شوکت
اقبال کی عیادت کی
(جو کہ گزشتہ ایک سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں) اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کروائی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔( رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سعد
اللہ جان باروزئی سمیت دیگر شخصیات کی سبی
فیضان مدینہ میں تشریف آوری

سنی
تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر، قبائلی رہنما صاحبزادۂ سعد اللہ جان باروزئی،الحبیب ٹی این ٹی ڈیپارٹمنٹ
مسجد کے امام و خطیب حافظ نذر علی قادری، مفتی ظفر اللہ قادری، مولانا اختر نقشبندی
( جامعہ
مصطفیٰ کے مہتم)
،ڈی آئی جی آفس سبی کی مسجد کے امام و خطیب حافظ میر ہزار قادری کی سبی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔
شخصیات
نے فیضان مدینہ سبی میں ہونے والے احکام مسجد کورس میں
شرکت کی۔بعدازاں انہوں نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے مہمانوں
کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل حالیہ دنوں میں جاری مختلف پروجیکٹ کے
حوالے سے بتایاجس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سابق گورنرپنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی
فیضان مدینہ ڈیرہ غازی خان آمد

گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان
کھوسہ اور رکن قومی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
غازی خان میں آمد ہوئی ۔ڈسٹرکٹ نگران اور
دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔
ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا
تعارف کروایا جبکہ فلاحی شعبے میں دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے
بارے میں بھی بتایا ۔
ذمہ داران نے گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان
کھوسہ کو جامعۃ المدینہ کا تعمیراتی پروجیکٹ وزٹ کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی
دعوت دی جبکہ اس موقع پر ذمہ داران نے گورنر پنجاب کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر
کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ ڈی۔جی۔خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
45( - Copy.jpg)
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سبی بلوچستان میں دعوت اسلامی کے شعبے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی
جانب اور FGRF کے
تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل سبی میں اسیران و اسٹاف میں کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک
تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں جیل کے افسران سپرینڈنٹ عبد اللہ خان کاکڑ ، اسسٹنٹ
سپرینڈنٹ جیل سید تیمور شاہ، چیف وارڈن غلام عباس، فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے صوبائی
ذمہ دار محمد وقار عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز قراٰن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ۔ بعد ازاں ذمہ دار نے
”توبہ اور نماز“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرنےاور پابندی کیساتھ باجماعت نماز
اداکرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
خصوصی دعا کی گئی اور جیل سپرینڈنٹ
عبداللہ خان کاکڑ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد وقار
عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ /اصلاح برائے قیدیان بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں فیضان قراٰن فاؤنڈیشن
کی جانب سے قیدیوں میں کمبل تقسیم
.jpg)
پچھلے دنوں بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت
کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے اور FGRF کے تعاون سے قیدیوں میں کمبل
تقسیم کیا گیا ۔
اس موقع پر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران
حاجی نور العین عطاری نے قیدیوں اور جیل
کے اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
دعا بھی کی گئی ۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)