صوبۂ پنجاب پاکستان کے کالاباغ سٹی میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پردعائے افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی عیسیٰ خیل میاں محمد اقبال، ایس ایچ او عیسیٰ خیل فیض حمید خان روکھڑی، ایس ایچ او تھانہ چاپڑی محمد حیات خان نیازی، سابقہ وائس چیئرمین MC کالاباغ ملک محمد مشتاق اعوان، نائب اسٹیٹ منیجر کالاباغ حاجی عبدالرحمن اعوان، ایگریکلچر آفیسر محمد طارق عطاری، ریڈر سول جج عیسیٰ خیل غلام محمد عطاری، ریڈر ایس ڈی پی او محمد ساجد خان، پی اے ایس ڈی پی او محمد ربنواز خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رکنِ شوری مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شخصیات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں وہاں موجود شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)