 - Copy.jpg)
پچھلے دنوں بلوچستان میں سینٹرل جیل مچھ کا
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری (کوآرڈینیشن
ڈیپاٹمنٹ/ اصلاح برائے قیدیان ) اور دیگر ذمہ داران کےہمراہ وزٹ کیا، دوران وزٹ ذمہ داران نے اسسٹنٹ
سپرینڈنٹ جیل میر طاہر علی ڈومکی اور اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل مچھ سرکل انچارج عبدالقدوس
سرپرہ سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ذمہ داران نے جیلوں میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، اسیران اور شہید افسران کے لئے دعا کی ۔ (رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور
اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
لودہراں میں مدرسۃ المدینہ کے فارغ التحصیل حفاظ
کرام کے لئے اجتماع منعقد
.jpeg)
03 مارچ 2023ء کو لودہراں مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدرسۃ المدینہ کے فارغ التحصیل حُفّاظ کرام کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور طلبۂ کرام سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔
اجتماع کا طلبہ کرام نے قراٰن پاک کی تلاوت اور
نعت شریف سے کیا جبکہ شعبہ رابطہ کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حفاظ کرام کی
تربیت کی اور انہیں 12دینی کام کرنے کا
ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpeg)
پچھلے دنوں تونسہ شریف میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار محمد عنصر عطاری اور
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ۔ ایس۔ پی ۔ چوہدری محمد عمران سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی علمی و دینی خدمات بیان
کی بالخصوص شعبہ ایف ۔جی ۔آر۔ایف کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ
دی ۔
دوران ملاقات ذمہ داران نے ڈی ۔ ایس ۔ پی ۔ صاحب
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت
دی جبکہ مکتبۃ المدینہ کی تصانیف انہیں تحفے میں
پیش کیں۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ دعوتِ اسلامی تونسہ شریف ڈیرہ غازی
خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
سابق کمشنر حیدرآباد برکات احمد رضوی نےفیضان مدینہ حیدرآباد کا دورہ کیا

03 مارچ 2023ء کو سندھ کے شہر حیدرآباد
میٹروپولیٹن میں دعوت اسلامی کے ذمہ دران نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد ، ڈی ۔ایس
۔پی ۔ اور ایس ۔ایچ ۔او ۔ ایاز بکھئو سے
ملاقات کی ۔
جبکہ سابق کمشنر حیدرآباد برکا ت احمد رضوی نے
مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد اور وہاں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ برکات احمد رضوی نے فیضان مدینہ
میں ہی نماز جمعہ کی ادائیگی کی اور دعوت اسلامی کی خدما ت کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد میٹرو
پولیٹین / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئرمین
بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات
.jpeg)
گزشتہ روز لودھران میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئرمین بلدیہ
شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین
تاری کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ برأت اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت پیش کی نیز اُن کی رہائش گاہ پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانےکے حلقے کا انعقاد کرنے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین تاری سے مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے PA TO منسٹر ایگریکلچر خیبرپختونخوا محمد وقاص سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے محمد وقاص سے مختلف اہم
نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں کلام
کیاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سینٹرل جیل مچھ بلوچستان کے سپرنٹنڈنٹ نوید الیاس
سے ذمہ داران کی ملاقات

گزشتہ روز سینٹرل جیل مچھ بلوچستان کے سپرنٹنڈنٹ
نوید الیاس سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ملاقات ہوئی۔
اس دوران کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد
وقار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے ویلفیئر
ڈیپارٹمنٹ FGRF کی جانب سے بلوچستان کے مختلف جیلوں کی طرح
سینٹرل جیل مچھ کے قیدیوں میں کمبل اور جیکٹ تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے سپرنٹنڈنٹ سے فیضانِ
قراٰن فاؤنڈینشن اصلاح برائے قیدیان کےتحت جیلوں میں عالمی سطح پر ہونے والی دینی
و فلاحی خدمات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں قائم DC آفس جنرل
برانچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف آفیسرز سے ملاقات کی۔
اس دوران شعبے کے ملتان سٹی ذمہ دار حاجی مسعود
عطاری نے شبِ برأت کے موقع پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی
جس پر آفیسرز نے اجتماع کے لئے این او سی لیٹر جاری کیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں SSP ضلع
دادو ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SSP کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے SSP کو آن لائن کورسز میں اپنے بچوں کا داخلہ کروانے اور آفس میں دعوتِ اسلامی
کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کے سلسلے
میں مختلف شخصیات سے ملاقات

گزشتہ روز واپڈا یونین پاکستان کے صدر عبد
اللطیف نظامانی کے بیٹے کے لئے لیبر ہال میں
ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے
بچوں نے قراٰنِ پاک پڑھا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
دوسری جانب چیمبر آف کامرس کے صدر، پولیس امین
کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد اویس خان کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس دوران وفد میں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار
شعبہ صلاحِ اعمال حاجی عمر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنےسکھانے کا
حلقہ لگایا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شخصیت محمد
ظہور عطاری کی رہائش گاہ پر نگرانِ پاکستان مشاورت کی آمد

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زون 1
کے سیکٹر D-13 میں شخصیت محمد ظہور عطاری کی رہائش گاہ پر
نیکی کی دعوت کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، نیوز
فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گوجرانوالہ
کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے آفسز میں شجر کاری کا سلسلہ

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے شجر کاری کے سلسلے میں گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے آفسز کا دورہ کیا ۔
جہاں
ذمہ داران نے شخصیات (ایم پی اے، ایم این اے، بزنس مین یو سی چیئرمین امیدوار چوہدھری محمد نزر سندھو،چوہدھری محمد
مقبول سندھو،چوہدھری محمد محبوب سندھو) سے ملاقاتیں
کیں۔
دوران
ملاقات شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی نیز فلاحی کاموں میں شعبہFGRF کی فلڈ ریلیف کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔شعبہ
جات کا تعارف سن کر شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔آخر میں شخصیات کے ڈیروں
پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شجر کاری کی ۔
٭دوسری
جانب ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تھانہ
اروپ میں ایس ایچ او نثار ،تھانہ جناح روڑ
میں ایس ایچ او محسن جٹھول ، سیٹلائٹ ٹاؤن
کے تھانے میں ایس ایچ او عامر اور ایس ڈی او
واپڈا سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات افسران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
و بیرون ملک میں جاری دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، محمد احسان عطاری ضلع گوجرانوالہ،کانٹینٹ:رمضان عطاری)