ریسٹورنٹ مہمان سرائے جھال چکیاں سرگودھا میں
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی آمد

پچھلے دنوں ریسٹورنٹ مہمان سرائے جھال چکیاں
سرگودھا کے اونر اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک نیامٹ احمد ٹوانہ کی خصوصی دعوت پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی ریسٹورنٹ میں آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے ملک نیامٹ احمد ٹوانہ سے مختلف امور گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ
خیال کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد نازک شہزاد اور اسسٹنٹ
سپریڈنٹ جیل مجاہد اقبال سے ملاقات

22 فروری 2023ء بروز بدھدعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سپریڈنٹ
ڈسٹرکٹ جیل محمد نازک شہزاد اور اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل مجاہد اقبال سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی
کے شعبہ FGRF کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے
بتایا اور مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔علاوہ ازیں جیل انتظامیہ
اور شعبہ FGRF کے درمیان شجرکاری کے بارے میں MOU پر سائن بھی ہوا۔
اسی طرح ذمہ داران نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو
1122 انچارج آپریشن محمد بلال سے ملاقات
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات کے متعلق آگاہی دی نیز
شخصیات کو ”صراط الجنان فی تفسیرالقراٰن“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی
کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژنل ٹریفک آفیسر (کمرشل) ریلوے لاہور محمد
ناصر نذیر سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات پنجاب کے صوبائی ذمہ دار لیاقت
عطاری نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے بارے میں ڈاکومنٹری بھی
دیکھائی نیز ریلوے سے متعلقہ چند اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں آفیسر ناصر نذیر
نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2023ء بروز منگل
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خانیوال میں PSO To DPO محمد حسن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران میں موجود شعبے کے ملتان
ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الرحمٰن عطاری نے محمد حسن کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ مدنی چینل
کے بارے میں بریفنگ دی۔
دنیاپور
میں ہونے والے کوئزپروگرام ذہنی آزمائش
کےسیمی فائنل میں شخصیات کی شرکت

پاکستان کے شہر دنیاپور میں 19 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی مدنی چینل کےمقبول عام کوئزپروگرام’’ذہنی آزمائش‘‘ کاسیمی
فائنل منعقد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس ڈی پی او سرکل میاں عبدُالرؤف،ایس ایچ اوسٹی طاہرعزیز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرآئی
بی شہزاداقبال راندھو،سماجی شخصیت راؤعلی
بہادرسمیت شہر بھرسےمختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
(رپورٹ
: شعبہ رابطہ دعوت اسلامی دنیاپور
لودہراں، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
گوجرانوالہ میں مختلف شخصیات (کمشنر محمد نوید حیدر شیرازی، پی
آر آؤ کمشنر محمد ندیم بٹ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن محمد افضال وڑائچ اور ایکس ایم
پی اے چئیرمین پی ایچ اے ایس اے حمید) سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی ،روحانی اور فلاحی کاموں
کے حوالے سے بتایا نیز انہیں ’’منی اسٹیڈیم شیخو پورہ موڑ گوجرانوالہ ‘‘ میں 24 فروری 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ہونے والے ذہنی آزمائش فائنل میں شرکت
کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : محمد
احسان عطاری کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی ضلع گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ڈی ایس
پی کھیالی رانا ندیم اور ایس ایچ او
انسپکٹر اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈی ایس پی کھیالی رانا ندیم اور ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ان کو دعوتِ ا سلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں آنے کی
دعوت دی ۔
٭دوسری
طرف رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر بٹ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے
لئے دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: رابطہ برائے شخصیات گوجرنوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

20فروری
2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر
ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان اور ایم پی اے
غلام جیلانی سے ملاقات کی اور اجتماعِ شب
معراج کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر ان
کا شکریہ ادا کیا نیز شریف خان سے انکے چچا کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ
کورنگی ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق سومرو اور آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ سے ملاقات کی اور شب
معراج کی این او سی ودیگر انتظامات میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

بروز
ہفتہ 18 فروری 2023ء کو دعوتِ ا سلامی کی جانب سے ایشیا گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن میں شب
معراج اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول سمیت ایم پی اے صداقت حسین،کے ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمید
خان،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل، سابقہ ڈی ایس پی عبدالرحمن خان اور
یوسی چیئرمین مقبول خان نے شرکت کی۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصيات ڈسٹرکٹ ویسٹ اویس رضا عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
سینئر بیوروکریٹ عبد
الاحد چیمہ کی والدہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
پاکستان کے سینئر
بیوروکریٹ عبد الاحد چیمہ کی والدہ کے لئے لاہور میں ہونے والے ایصالِ ثواب اجتماع
میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات
کی۔

ڈی ایس
پی سرکل ننکانہ افتخار رسول اور ایس ایچ
او ظفر سعید نے دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ واربرٹن میں قائم مسجد
کا دورہ کیا جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے شخصیات سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ
جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے
والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کیں ۔
اس
موقع پر انجمن تاجران کے صدر و دیگر تاجران ، امن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ دیگر سیاسی و سماجی افراد بھی موجود تھے۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کی جانب سے نگران ڈویژن پشاورمحمد
توصیف رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی
کے ہمراہ ظہیر پلازہ رنگ روڈ پشاور میں مختلف
شخصیات(حامد
(تھائی لینڈ)، سینئر کارکن PTI محمد شہزاد خان ، ڈیزائنر عمر فاروق)سے
ملاقات کی۔
دوران
ملاقات توصیف عطاری نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی
جس پر انہوں نے اچھی اچھیں نیتیں کیں۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)