گزشتہ روز واپڈا یونین پاکستان کے صدر عبد اللطیف نظامانی کے بیٹے کے لئے لیبر ہال میں  ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں نے قراٰنِ پاک پڑھا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

دوسری جانب چیمبر آف کامرس کے صدر، پولیس امین کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد اویس خان کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران وفد میں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار شعبہ صلاحِ اعمال حاجی عمر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا۔

اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیوکے بیٹے عمیر چانڈیو کو دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ہونے والے عظیم الشان شبِ برأت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)