سابقہ MPA رانا منور غوث خان کے بھائی کی وفات پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رانا منور غوث خان نے ریجنل مینجر سوئی گیس سرگودھا ساجد حسین سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات کروائی اور اُن کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی DSP ٹریفک محمد اسلم سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے DSP کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی و فلاحی کاموں کے بار ےمیں بریفنگ دی جس پر DSP نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری نے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری کے ہمراہ ریٹائر ایس ڈی او ایریگیشن ارشاد علی ڈومکی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ارشاد علی ڈومکی کے بھائی سابق سی آئی اے انچارج، ایس ایچ او، انسپکٹر شوکت اقبال کی عیادت کی (جو کہ گزشتہ ایک سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں) اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کروائی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر، قبائلی رہنما صاحبزادۂ  سعد اللہ جان باروزئی،الحبیب ٹی این ٹی ڈیپارٹمنٹ مسجد کے امام و خطیب حافظ نذر علی قادری، مفتی ظفر اللہ قادری، مولانا اختر نقشبندی ( جامعہ مصطفیٰ کے مہتم) ،ڈی آئی جی آفس سبی کی مسجد کے امام و خطیب حافظ میر ہزار قادری کی سبی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔

شخصیات نے فیضان مدینہ سبی میں ہونے والے احکام مسجد کورس میں شرکت کی۔بعدازاں انہوں نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل حالیہ دنوں میں جاری مختلف پروجیکٹ کے حوالے سے بتایاجس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور رکن قومی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ غازی خان میں آمد ہوئی ۔ڈسٹرکٹ نگران  اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا جبکہ فلاحی شعبے میں دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی بتایا ۔

ذمہ داران نے گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کو جامعۃ المدینہ کا تعمیراتی پروجیکٹ وزٹ کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جبکہ اس موقع پر ذمہ داران نے گورنر پنجاب کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ڈی۔جی۔خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سبی بلوچستان  میں دعوت اسلامی کے شعبے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی جانب اور FGRF کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل سبی میں اسیران و اسٹاف میں کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں جیل کے افسران سپرینڈنٹ عبد اللہ خان کاکڑ ، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل سید تیمور شاہ، چیف وارڈن غلام عباس، فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز قراٰن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ۔ بعد ازاں ذمہ دار نے ”توبہ اور نماز“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرنےاور پابندی کیساتھ باجماعت نماز اداکرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور جیل سپرینڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ /اصلاح برائے قیدیان بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے اور FGRF کے تعاون سے قیدیوں میں کمبل تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نور العین عطاری نے قیدیوں اور جیل کے اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں بلوچستان میں سینٹرل جیل مچھ کا صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری (کوآرڈینیشن ڈیپاٹمنٹ/ اصلاح برائے قیدیان ) اور دیگر ذمہ داران کےہمراہ وزٹ کیا، دوران وزٹ ذمہ داران نے اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل میر طاہر علی ڈومکی اور اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل مچھ سرکل انچارج عبدالقدوس سرپرہ سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، اسیران اور شہید افسران کے لئے دعا کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


03 مارچ 2023ء کو لودہراں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدرسۃ المدینہ کے فارغ التحصیل حُفّاظ کرام کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں  مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور طلبۂ کرام سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

اجتماع کا طلبہ کرام نے قراٰن پاک کی تلاوت اور نعت شریف سے کیا جبکہ شعبہ رابطہ کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حفاظ کرام کی تربیت کی اور انہیں 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں تونسہ شریف میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عنصر عطاری  اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ۔ ایس۔ پی ۔ چوہدری محمد عمران سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی علمی و دینی خدمات بیان کی بالخصوص شعبہ ایف ۔جی ۔آر۔ایف کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ڈی ۔ ایس ۔ پی ۔ صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جبکہ مکتبۃ المدینہ کی تصانیف انہیں تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ دعوتِ اسلامی تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


03 مارچ 2023ء کو سندھ کے شہر حیدرآباد میٹروپولیٹن میں دعوت اسلامی کے ذمہ دران نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد ، ڈی ۔ایس ۔پی ۔ اور  ایس ۔ایچ ۔او ۔ ایاز بکھئو سے ملاقات کی ۔

جبکہ سابق کمشنر حیدرآباد برکا ت احمد رضوی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد اور وہاں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ برکات احمد رضوی نے فیضان مدینہ میں ہی نماز جمعہ کی ادائیگی کی اور دعوت اسلامی کی خدما ت کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد میٹرو پولیٹین / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز لودھران میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین تاری کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ برأت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز اُن کی رہائش گاہ پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانےکے حلقے کا انعقاد کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین تاری سے مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)