شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع لہڑی صوبہ بلوچستان  میں سابق صوبائی اسمبلی ممبر چیف سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے بیٹے سردار میر کورہیا خان ڈومکی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیت کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)