پچھلے دنوں سبی بلوچستان دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر قبائلی و سیاسی رہنما میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ ، سردار کرم خان خجک  ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر ملک احمد خان لونی ، سوشل ورکر میر عبد الغفار ڈومکی ، منیر احمد بگٹی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جبکہ شعبہ جات کے حوالے سے بھی متعارف کروایا ۔ ذمہ دار وقار عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے میر اصغر خان کے مرحومین اور پولیس شہداء کےایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئیں ۔(رپورٹ: وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)