صوبہ بلوچستان کے ضلع لہڑی میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سابق صوبائی وزیر چیف سردار سرفراز چاکر ڈومکی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود نگرانِ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد وقار عطاری نے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے لئے دعائے صحت کروائی۔اس موقع پر سبی ڈویژن، نصیر آباد ڈویژن اور کوئٹہ سے آئی ہوئی مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)