کوآرڈینیشن
ڈیپارٹ کے صوبائی ذمہ دار کی کچھی بلوچستان کے پولیس افسران سے ملاقات
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے شعبہ کوآرڈینیشن کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈھاڈر
ضلع کچھی بلوچستان میں پولیس افسران و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
معلومات
کے مطابق ذمہ دارمحمد وقار عطاری نے ایس۔ایس۔پی کچھی بولان محمود احمد نوتیزئی سے
ملاقات کی ۔ دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات بیان کیں نیز دیگر شعبہ جات کا بھی تعارف کروایا ۔
اس
موقع پر میجر حفیظ عباسی ، پولیس انسپکٹر نصیرآباد علی حسن لاشاری اور محمود احمد نوتیزئی کے برادران بھی موجود
تھے ۔ ملاقات کے اختتام پر قوم و ملک کی سلامتی کے لئے دعائے خیر بھی کی۔ (رپورٹ:
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
مسلم
لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ سے ذمہ داران کی ملاقات
پچھلے
دنوں سبی بلوچستان دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی
نائب صدر قبائلی و سیاسی رہنما میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ ، سردار کرم خان خجک ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر ملک
احمد خان لونی ، سوشل ورکر میر عبد الغفار ڈومکی ، منیر احمد بگٹی اور دیگر شخصیات
سے ملاقاتیں کیں۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جبکہ شعبہ جات کے
حوالے سے بھی متعارف کروایا ۔ ذمہ دار وقار عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے میر اصغر خان کے مرحومین اور پولیس
شہداء کےایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئیں ۔(رپورٹ: وقار
عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز لہڑی بلوچستان میں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے صوبائی ذمہ دار
وقار عطاری نے سابق وفاقی وزیر کے بھائی ، سابق ناظم اعلیٰ ضلع سبی اور قبائلی
سیاسی رہنما میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ دار نے میر علی خان کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی۔
مزید انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔اس موقع پر
دیگر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ (رپورٹ: وقار عطاری کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی بلوچستان میں D.S.P C.T.D آپریشن میر خالد زمان مری سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع لہڑی صوبہ بلوچستان میں سابق صوبائی اسمبلی ممبر چیف سردار سرفراز
چاکر ڈومکی کے بیٹے سردار میر کورہیا خان ڈومکی سے ملاقات کی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع لہڑی میں پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں سابق صوبائی وزیر چیف سردار سرفراز چاکر ڈومکی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود نگرانِ
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد وقار عطاری نے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے لئے دعائے صحت کروائی۔اس موقع پر سبی ڈویژن، نصیر
آباد ڈویژن اور کوئٹہ سے آئی ہوئی مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی
ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والی شخصیات کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے سبی بلوچستان میں
مختلف شخصیات (جن میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی، ڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، سابق ڈپٹی کمشنر
سبی میر رحمت اللہ گشکوریاور پرسنل سیکرٹری ٹو کمشنر سبی ذیشان احمد سمیت دیگر
افسران شامل تھے)سے ملاقات کی۔
نگرانِ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد وقار
عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات بتائیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خطیبِ
اہلسنت جنرل کونسلر حاجی صوفی محمد سلیمان
نقشبندی ، صدر پریس کلب سبی حاجی سعید الدین طارق، لیویز فورس کے افسران، ڈپٹی
کمشنر اور کمشنر آفس سبے کے اسٹاف نیز سبی پریس کلب کے مختلف سینئر صحافیوں سے بھی
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی میں سابق
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش بارزوئی، قبائلی سیاسی و سماجی رہنما نواب زادہ
محمد بارو خان بارزوئی اور نواب زادہ محمد شمعون خان بارزوئی سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان
محمد وقار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی اور شخصیات کو
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈویژن
کے ذمہ داران کی دعوت پر مختلف شخصیات نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیاجس میں سی ٹی او فیصل
آباد مقصود احمد لون ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عادل پرویز آرائیں ،، ڈپٹی
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری عمیر عباس رانجھا، ڈپٹی کلکٹر ایریگیشن محمد شہباز
احمد قمر ،فرانزک سائنس آفیسر الطاف احمد چدھڑ سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
افطار
اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نماز روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے لئے ڈونیشن دینے اور دیگر کو اس
کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا۔
علاوہ ازیں بعد نماز مغرب نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے
والے مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی ۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری کی گوجرہ وڑائچ ہاؤس آمد ہوئی جہاں PTI رہنما وسابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ ، چوہدری حسام علی وڑائچ، چوہدری
حارث علی وڑائچ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی ۔
نگران پاکستان نے چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے مرحوم والد کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی اور میزبانوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ
وابستہ رہنے اور مدنی مذاکروں واجتماعات
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس موقع پر کثیر سیاسی و سماجی شخصیات ، معروف تاجر حاجی عمران ، میاں یاسر( یاسر الیکٹرک اسٹور
والے) ، چوہدری خرم امتیاز وڑائچ سابقہ تحصیل کونسلر بلدیہ گوجرہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین
بیت المال رانا ابرار خان بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و
ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر
عطاری اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے
سیالکوٹ DPOآفس کا دورہ کیا ۔ افسران نے رکن شوری کا استقبال کیا
اور ان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر رکن شوری نے ڈی ۔پی ۔او۔ آفس کی مسجد
میں نماز جمعہ کے بیان میں ”جنگ بدر “ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں SP,ASP,DSP,SHOاور سیکیورٹی برانچ کے تمام عملہ نے شرکت کی ۔
بعد ازاں رکن شوری نے SP انویسٹیگیشن کے دفتر میں مدنی حلقہ لگایا جس
میں اعتکاف کرنے اور ستائیسویں شب فیضان مدینہ میں گزارنے کی دعوت دی ۔
اسی طرح رکن شوری نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ سی ۔ایس۔پی۔
آفیسر نوید انجم سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں سنت اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ
ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ میں ایس
پی رانا شہباز سے ملاقات کی اور انھیں پروموشن
ملنے پر مبارک باد دی۔
دورانِ
گفتگو اسلامی بھائیوں نے انھیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی ،روحانی اور فلاحی کاموں کےحوالے سے
بتایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کااظہار کیا۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویثرن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)