عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی سبی میں ڈائریکٹر زراعت ملک خرم سے ملاقات ہوئی نیز ذمہ داران نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس دوران بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملک خرم کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر ملک خرم کے بھائی ایس ڈی اوانجینئر لوکل گورنمنٹ خاور احمد اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)