22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بارکھان
میں قبائلی رہنما، یوسی چیئرمین میر خلیل اللہ خان کھیتران سے دعوتِ
اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات محمد
وقار عطاری نے میر خلیل اللہ خان سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی
اور ان کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔
آخر میں
ملک و قوم کی سلامتی اور افواج پاکستان کے لئے دعائے خیر کروائی جس پر انہوں نے
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ہاشم کھیتران قادری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)