گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے صوبۂ پنجاب کے ضلع لودھراں میں S.P انویسٹیگیشن، D.S.P صدر سرکل مہر محمد اسحاق سیال، S.H.O سٹی نزاکت اقبال میتلا، سینئر نائب صدر پریس کلب چوہدری محمد عرفان فرحت، ممبر ضلعی امن کمیٹی و رہنما جماعتِ اہلسنت حافظ محمد اکرم کانجو سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کچھ اہم امور پر مشاورت کی نیز شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)