پچھلے دنوں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف محمد حاکم علی خان کی دیگر افسران کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھیرہ شریف میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران سے ہوئی۔

اس دوران ڈویژن نگران اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)