پنجاب پاکستان کے شہر شجاع آباد میں دعوتِ اسلا می کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈویژن ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور نگرانِ تحصیل کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسیب احمدکھوکھر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں آفس کے دیگر افسران و اسٹاف کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)