کوئٹہ کے مولانا محمد صدیق قادری کا سبی بلوچستان میں
کھال گودام اور اجتماعی قربانی کے مقام کا وزٹ
عید الاضحی کے دنوں کوئٹہ سے تشریف لائے ہوئے
مذہبی و سماجی شخصیت، جامعہ حنفیہ قادریہ کے مہتممِ اعلیٰ مولانا محمد صدیق قادری صاحب
نے سبی بلوچستان میں موجود دعوتِ اسلامی کے کھال گودام اور اجتماعی قربانی کے مقام
کا وزٹ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔
تحصیل چستیاں میں ممبر آف پنجاب اسمبلی (پی ایم ایل این) چوہدری
زاہد اکرام کا کھال کے اسٹال کا وزٹ
صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل چشتیاں میں ممبر
آف پنجاب اسمبلی (PML n) چوہدری زاہد اکرام
نے عید الاضحی کے دنوں دعوتِ اسلامی کے مرکزی کھال بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا۔
ا س موقع پر چوہدری زاہد اکرام نے اپنے گھر پر
ہونے والی قربانی کے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کے بستے پر جمع کروائی اور وہاں
موجود ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد ناصر عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ
اینڈ ڈویلپمنٹ دلشاد احمد عمرانی سے ملاقات
گزشتہ روز شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ڈپٹی
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ دلشاد احمد عمرانی کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں ایڈیشنل سیکریٹری ثناء اللہ
خان اور پرسنل اسسٹنٹ احسن جواد سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوامیں قائم ہوم ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرتے ہوئے مختلف افسران
سے ملاقات ہوئی جن میں ایڈیشنل سیکریٹری ثناء اللہ خان اور پرسنل اسسٹنٹ احسن جواد سمیت ڈیپارٹمنٹ
کے دیگر اسٹاف شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام
اسٹاف کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیکی کی دعوت کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ پی ایس او ٹو (P.S.O.TO)ہوم سیکریٹری اسحاق قریشی، پرائیویٹ سیکریٹری سیّد مدثر، اسسٹنٹ افضال خان
اور نائب قاصد فیصل خان سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی اور افسران کو سنتوں بھرے اجتماعات میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے کراچی میں قائم سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی علی احمد
بلوچ (Secretary, Law & Parliamentary
Affairs Department)، طارق قریشی (Additional Secretary Prison, Home Department)، نوید آرائیں (Deputy Secretary Police, Home Department) اور محمد سلمان(Incharge R&I Section, Law & Parliamentary Affairs Department) سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کو دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت
کرنے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع لودہراں کے شہر کہروڑپکا میں قائم ریسکیو آفس میں پچھلے دنوں 7 دن پر
مشتمل فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ساجد عطاری
نے اسٹیشن انچارج ریسکیو آفیسر محمد ارشد سمیت دیگر جوانوں کی تربیت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے آخری دن شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ رابطہ برائے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز کوئٹہ میں موجود اسپیشل برانچ کے ہیڈ آفس کاشیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل برانچ
کے ہیڈ کواٹر میں اسٹیبلشمنٹ برانچ اور جنرل برانچ سمیت دیگر برانچز کا وزٹ کیا
نیز مختلف امور افسران سے مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے S.S.P سیکورٹی سردار حسن موسی خیل سے ملاقات کرتے
ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو
کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
خاران ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی محمود احمد نوتیزئی سے اُن کے آفس
میں ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں خاران ڈسٹرکٹ کے S.S.P محمود احمد نوتیزئی سے اُن کے آفس میں
ملاقات کی۔
ایس پی نسیم حیات (اسپیشل برانچ سندھ) سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں SP
نسیم حیات (اسپیشل برانچ سندھ) سے اُن دفتر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ
قربان رضا عطاری اور کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے SP نسیم
حیات سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
سرگرمیوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
کاروباری شخصیات کی سفرِ مدینہ سےپہلے نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات
پچھلے دنوں کاروباری شخصیات کی سفرِ مدینہ
سےپہلے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شخصیات کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ
منورہ کے آداب کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے یوسی 7 گلشن اقبال ٹاؤن میں سکندر بلوچ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انکو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کے ساتھ ہفتہ کی رات
کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں یوسی 7 گلشن اقبال کے نگران و
امام ستارہ مسجد رضا عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلشن اقبال ٹاؤن ذمہ دار نور بابا عطاری ہمراہ تھے۔(رپورٹ :محمد ذکی عطاری ،شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami